لندن(آئی این پی)پاکستانمسلم لیگ( ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری نے لندن میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی، عون چودھری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عون چودھری نے نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں، آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی آپ میں صلاحیت ہے، اس موقع پر نواز شریف نے ملکی معاملات بارے فکر مندی کا اظہار کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں