نوازشریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، عمرہ ادا کر کے کہاں پہنچ گئے؟

لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم نوازشریف دو ہفتے سعودی عرب میں قیام کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے نواز شریف کا ایون فیلڈ پر استقبال کیا اور انہیں عمرے کی مبارکباد دی۔سابق وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کیلئے آئے افراد سے اظہار تشکر کیا۔

نواز شریف نے رمضان کا آخری عشرہ اور عید الفطر سعودی عرب میں گزاری، مریم نواز اور دیگر فیملی ارکان بھی ان کے ہمراہ عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے۔اعلامیے کے مطابق نواز شریف سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں