8سالہ بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا، والدین کیلئے پریشان کن خبر

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی ریاست کیرالہ میں آٹھ سالہ لڑکی کی ہاتھ میں موبائل فون پھٹنے سے موت ہوگئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعہ ضلع تھریسور کے تھروویلاامالا میں پیش آیا جہاں تیسری کلاس کی آٹھ سالہ طالبہ آدتیہ سری رات کو ساڑھے 10 بجے موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھی۔ اسی دوران موبائل فون اس کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا۔

فرانزک ماہرین کے مطابق یہ تین سال پہلے خریدا گیا سیکنڈ ہینڈ موبائل فون تھا جو بچی چہرے کے قریب کرکے استعمال کر رہی تھی۔ موبائل فون پھٹنے سے اس کے چہرے پر بھی چوٹیں آئیں جس سے اس کی موت ہوئی۔ آدتیہ سری پازہانور بلاک پنچایت کے سابق ممبر اشوک کمار اور سومیا کی بیٹی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close