ابو ظہبی (پی این آئی) سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کے لیے سب سے زیادہ اقتصادی مواقع پیش کرنے کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کو تمام عرب ممالک میں سرفہرست ملک قرار دیا گیا ہے۔
عالمی شہریت کی رپورٹ 2023 نے 128 ممالک کی فہرست میں ‘اقتصادی مواقع کی درجہ بندی’ میں متحدہ عرب امارات کو عالمی سطح پر 20 واں اور مشرق وسطیٰ اور عرب خطے میں پہلا درجہ دیا ہے، امارات کو آئس لینڈ، ملائیشیا، چین، قطر، اٹلی، جنوبی کوریا ، ترکیہ اور سعودی عرب سے بھی بہتر ملک قرار دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر سنگاپور، امریکہ، ہانگ کانگ، نیدرلینڈز اور جاپان بہترین اقتصادی مواقع فراہم کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک ہیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں نیا طویل مدتی ویزا نظام متعارف کرانا، غیر ملکیوں کو 100 فیصد غیر ملکی ملکیت، صفر انکم ٹیکس، بہت کم کارپوریٹ انکم ٹیکس، اور جامع اقتصادیات شامل ہیں۔
فروری میں جاری کردہ 2022 IMD ورلڈ مسابقتی درجہ بندی کے مطابق متحدہ عرب امارات، عرب دنیا کی سب سے زیادہ مسابقتی معیشت بھی ہے۔ اس کے علاوہ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ اور ورلڈ بینک نے بھی امارات کو اس کے کاروبار دوست ماحول کے لیے اعلیٰ درجہ دیا ہے۔عالمی بینک میں خلیج تعاون کونسل کے ڈائریکٹر عصام ابو سلیمان نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ یہ اوپر کا سفر 2023 میں بھی جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں