غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر طیارے میں آگ لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے میں دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے آگ لگ گئی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دبئی جانے کیلئے جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے باعث اس میں آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے ۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق پائلٹ نے بہت مہارت اور حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت دبئی لینڈ کرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close