پلوامہ حملے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات، بھارتی حکومت کارد عمل سامنے آگیا

ممبئی (پی این آئی ) پلوامہ حملے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کے انکشافات پر بھارتی حکومت کا پہلا رد عمل سامنے آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جسے چھپانے کی ضرورت ہو۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال نے ایک انٹرویو میں فروری 2019 میں پلوامہ حملے کو مودی کا ڈرامہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مودی حکومت کو پلوامہ حملے کا پہلے سے علم تھا،

مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروایا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔اس انٹرویو کے بعد ستیا پال ملک کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے ستیا پال ملک کو ریلائنس انشورنس فراڈ کیس میں طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close