مکہ مکرمہ(پی این آئی) سعودی عرب میں عید الفطرجمعتہ المبارک کو منائی گئی۔مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام اورمسجدنبوی میں نمازِعید کے روح پرور اجتماع، لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔سعودی عرب میں عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔کینیڈا ، افغانستان، ترکیہ ، مصر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی عید منائی گئی۔
برطانیہ میں اس سال بھی کچھ لوگوں نے جمعتہ المبارک کو عید منائی جبکہ کچھ( آج) ہفتہ کو عید منائیں گے۔ بھارت، ایران ، جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں (آج) ہفتہ 22 اپریل کو عید منائی جائے گی۔سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے، اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔
عیدالفطر کے خطبے میں امام مسجد نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبرکا درس دیا گیا ہے اس کو قائم رکھو اور اچھے برے کا فرق بتایا اور سمجھایا گیا ہے کہ کسی کے حقوق سلب نہ کرو اپنے برابر سمجھو۔مزید کہا کہ حْسن اخلاق رکھو اور معاشرے اچھائی کا سبب بنو کیونکہ اتحاد سب سے بڑی مسلمان کی طاقت ہے جبکہ زندگی اللہ کی دی ہوئی امانت ہے اس کو سنوارو، زبان،رنگ اور نسل سے اوپر انسانیت ہے توحید پر ایمان رکھو یہی ایمان کا جزو ہے۔خادمین حرمین شریفین، ولی عہد نے سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں