پاکستانی سفارتخانہ گولیوں کی زد میں آگیا

اسلام آباد(آئی این پی)سوڈان میں فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران گولیاں پاکستانی سفارتخانے کو لگ گئیں۔سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کر دیا، جھڑپ کے دوران ہونے والی فائرنگ سے تین گولیاں سفارتخانے کی عمارت کو لگی ہیں۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارتی عملے کو سکیورٹی فراہم کرنا سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے،

پاکستانی سفارت خانہ سوڈان پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سوڈان میں مقیم پاکستانی درپیش صورتحال کے تناظر میں اپنی نقل و حرکت کو محدود کر لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close