امریکی سفارتی عملہ فائرنگ کی زد میں آ گیا

واشنگٹن (پی این آئی) براعظم افریقہ کے مسلم ملک سوڈان میں امریکی سفارتی عملے کا قافلہ فائرنگ کی زد میں آ گیا ہے۔۔۔۔ امریکہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ سوڈان میں امریکی سفارتی عملے کا قافلہ فائرنگ کی زد میں آ گیا۔۔۔۔ انٹونی بلنکن نے بتایا ہے کہ سوڈان میں فائرنگ کی زد میں آئے امریکی سفارتی عملے کے ارکان محفوظ رہے۔۔۔۔امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے ہوئی،

اس حوالے سے سوڈانی آرمی چیف اور آر ایس ایف کے لیڈر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں امریکی سفارتی عملے کو درپیش کوئی بھی خطرہ قبول نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔ واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے سوڈانی آرمی چیف اور پیرا ملٹری فورسز کے لیڈر سے بھی گفتگو کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close