اسلام آباد (پی این آئی )روس اور یوکرین کے مابین جنگ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ایسی صورتحال میں بابا وانگا کی ایک پیش گوئی سے متعلق بات کی جارہی ہے جنہوں نے نائن الیون کے حملوں اور بریگزٹ سمیت بے شمار عالمی واقعات کے بارے میں پیش گوئیاں کی تھیں جو سچ ثابت ہوئی ہیں ۔ بابا وانگا نےبرطانوی اخبار ڈیلی میل کے ترجمان کو بتایا تھا کہ یورپ بنجر ہونے کے بعد روس ایک پھر دنیا کی حکمرانی کرے گا ، انکا کہنا تھا کہ روس کو کوئی نہیں روک سکتا ،
سب کچھ برف کی طرح پگھل جائے لیکن روسی صدر پیوٹن باقی رہ جائے گا ۔ قبل ازیں بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گزشتہ سالوں کی طرح 2022 میں رونما ہونے والے واقعات کی بھی پیش گوئی اپنے مرنے سے قبل کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو آئندہ سال سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی۔جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے
وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جب کہ اس سے بچنے کا انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئی کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں کو 2022 میں بھی ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل 2020 میں بھی ریاست گجرات، راجستھان اور مدھیا پردیش میں ٹڈی دلوں نے حملہ کیا تھا۔
بابا وانگا کے دعوے کے مطابق اومواموا نامی سیارچہ زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔جہاں دنیا پہلے سے ہی پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں ایک پیش گوئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی کی گئی ہے، جہاں لوگ پہلے ہی ٹیکنالوجی کے استعمال کے عادی بن چکے ہیں وہاں 2022 میں لوگوں کا استعمال مزید بڑھ جائے گا اور لوگ ذہنی مریض بن جائیں گے۔خیال رہے کہ یوکرین کے صدارتی مشیر نے کہا ہے کہ بیلاروس میں روسی وفد سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔
یوکرین نے روس سے فوری سیز فائر اور فوج نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روسی فوج کیلئے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی جانیں بچاؤ اور جاؤ۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک 4 ہزار 500 روسی مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4روزمیں روسی حملوں میں 16 بچے ہلاک اور 45زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نیوکلیئر فورس کو جنگ کیلئے فوری طور پر تیار اور مستعد رہنے کا حکم دیا ہے جس پر اقوام متحدہ، نیٹو اور مغربی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں