امریکی صدر جوبائیڈن دوسری مرتبہ صدارت کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مرتبہ پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد اپنی باضابطہ مہم کے آغاز کا اعلان بھی کر دیں گے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے لیے وہ اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا چکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات ہر 4 سال بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جاتے ہیں اور قانون کے مطابق امریکی صدر صرف 2 بار عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں