برطانیہ میں ٹرک کے پیچھے عمران خان کی تصویر دیکھ کر جمائما خوش ہو گئی

لندن (پی این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں اپنے سابقہ شوہر عمران خان کی ٹرک کے پیچھے بنی تصاویر دیکھ کر خوش ہو گئی ہیں۔۔۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں اپنے سابقہ شوہر کی شہرت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس ٹرک کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔۔۔۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر برطانیہ کے M25 موٹر وے سے اپنی گاڑی کے آگے سے گزرتے ہوئے ایک ٹرک کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔۔۔۔۔ تصاویر میں جو ٹرک نظر آ رہا ہے اس کے پیچھے عمران خان کی تصویر لگی ہوئی ہے جس کے اوپر قرآن مجید کی یہ آیت بھی لکھی ہوئی ہے ۔۔۔

اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ

ترجمہ: ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے یہ منظر ابھی برطانیہ میں M25 پر دیکھا ۔۔۔۔ جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے مداح اس ٹویٹ پر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے تبصرے جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close