بھارت میں مسلمان رکن پارلیمنٹ بھائی سمیت ٹی وی کیمروں کے سامنے قتل

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں سابق ایم پی عتیق احمد اور ان کے بھائی کو کیمروں کے سامنے قتل کر دیا گیا ہے۔۔۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے اس وقت پیش آیا جب عتیق احمد جن کو متعدد فوجداری مقدمات کا سامنا تھا، کو پولیس حراست میں میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔۔۔۔

عتیق احمد کے وکیل وجے مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ اردگرد صحافی موجود تھے جو ان سے سوالات پوچھ رہے تھے اور پھر یکدم تین چار فائر ہوئے جس کے ساتھ ہی دونوں بھائی گر گئے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینگسٹر قرار دیے جانے والے عتیق احمد کا بیٹا اسد دو روز قبل ہی اتر پردیش میں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔۔۔۔ فائرنگ کے واقعے میں دونوں بھائیوں کی ہلاکت کے بعد تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔۔۔۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور صحافیوں کے بھیس میں آئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close