دبئی کی بلند رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 16 جاں بحق، کتنے پاکستانی شامل؟

دبئی (پی این آئی) گزشتہ رات خلیجی ریاست دبئی کی بلند عمارت میں ہولناک آگ لگنے کے باعث 16 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں 3 پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔۔۔بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس میں واقع رہائشی عمارت میں ہوئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھماکا بھی سنا گیا۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہ تھا۔۔۔۔ اس حوالے سے دبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close