ڈیری فارم میں دھماکہ، ہزاروں مویشی ہلاک

اسلام آباد (پی این آئی )امریکا کی ریاست کے ایک ڈیری فارم میں ہولناک دھماکے اور آتشزدگی سے 18 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکا اور اس کے بعد آگ لگنے کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈمٹ ٹاؤن کی ساؤتھ فوک ڈیری فارمز میں پیش آیا، ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریاست کی تاریخ کی سب سے جان لیوا آتشزدگی تھی۔ واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close