ائرپورٹ پر مسافر کے جوتوں اور لیپ ٹاپ سے ہیروئن برآمد

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ بلڈنگ 2 کے کسٹم انسپکٹرز نے 880 گرام ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔۔۔۔ہیروئن لیپ ٹاپ کے خفیہ خانوں اور جوتے کی ایڑی میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھی۔۔۔۔ دبئی کے اخبار الامارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق پیسینجر آپریشن سیکشن کے انچارج ابراہیم الکمالی نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ آنے والے ایک مشتبہ مسافر کی تلاشی لی گئی تواس کے لیپ ٹاپ کے خفیہ حصوں اور جوتے کی ایڑی سے ہیروئن برآمد ہوئی۔۔۔۔

مسافر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close