یو اے ای کی جیلوں میں قیدی کتنے پاکستانی رہا کر دیئے گئے؟

دبئی (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا کر دیئے گئے ہیں۔۔۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت امارات سے خصوصی درخواست کی تھی۔۔۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا۔۔

۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست قبول کر لی ۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو لیگل سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ابوظبی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی پائلٹس، انجینیئرز، ٹیچرز، ڈاکٹرز اور وکلاء نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close