ٹوکیو (پی این آئی) جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکے کی آواز آنے پر تقریب کے شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی۔۔۔جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکایاما شہر میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کو دھماکے کی آواز کے بعد بندرگاہ سے نکال لیا گیا اور وہ اس واقعے میں مکمل محفوظ رہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ کی طرح کی کوئی چیز پھینکی تھی جسے اسموک بم کہا جارہا ہے۔۔۔
جاپانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پر اسموک بم پھینکنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ حملہ آور نے یہ حرکت کیوں کی؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں