سڈنی (پی این آئی) دنیا کا وہ ملک جہاں سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک کے اختتام میں اب چند دن کا وقت باقی ہے، اس لیے کروڑوں مسلمانوں نے عید کے استقبال کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
– –
Friday, 21st of April 2023, will be the last day of the Month of Ramadan 1444AH
The Day of Eid Al-Fitr will be on Saturday, 22nd of April 2023
https://t.co/L73lNhqtAK pic.twitter.com/gSuN8eN2lU
— Australian National Imams Council (@ImamsCouncil) April 10, 2023
عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اپنی ماہرانہ رائے دی جا رہی ہے، جبکہ آسٹریلیا دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں ماہ مبارک کے اختتام سے 10 روز قبل ہی عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریلیا کے مفتی اعظم اور آسٹریلین فتوٰی کونسل کے چئیرمین نے ملک میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا اعلان کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی ماہرین کے مطابق آسٹریلیا میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، اسی لیے آسٹریلیا میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔جبکہ عید کی تاریخ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کی جانب سے اہم پیشن گوئی کی گئی ہے۔بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 20 اپریل بروز جمعرات کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، یوں ان ممالک میں جمعہ 21 اپریل کو عید منائی جائے گی۔ جبکہ کئی ممالک میں جمعہ 21 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں 22 اپریل بروز ہفتہ کو عید ہو گی۔ اس حوالے سے ایمریٹس آسٹرونومیکل سوسائٹی نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی پیشن گوئی کی تھی کہ عید الفطر کا پہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا کیوں کہ اس سال رمضان المبارک کا مہینہ 29 دنوں کا ہوگا۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہوا تھا۔ پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کئی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ جبکہ کئی ممالک میں ماہ مبارک کا آغاز 24 مارچ سے ہوا۔ کئی ممالک میں رمضان المبارک کا اختتام 29 ایام کے بعد ہونے کا امکان ہے، جبکہ کئی ممالک میں پورے 30 روزوں کے بعد ماہ مبارک کا اختتام ہو گا۔ پاکستان میں عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گا۔ جبکہ ملک کے ماہرین فلکیات کی رائے میں پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں