متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کب منائی جائیگی؟ تعطیلات کا شیڈول جاری

دبئی (پی این آئی )متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیاہے ۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی۔

یو اے ای فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ مملکت میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کو ہوگی جو 20 اپریل کو غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد دیکھا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close