سعودی عرب نے 7 سال بعد دروازے کھول دیئے

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعدسعودی دارالحکومت ریاض میں ایران کاسفارتخانہ سات سال کے عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر کھول دیا گیا ہے۔۔۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی سرگرمیوں کو بحال کرتے ہوئے ایرانی تکنیکی وفد بدھ کے روز سعودی دارالحکومت یاض پہنچا جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔۔۔

ایرانی وفد کے سعودی عرب پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سفارتخانے کے دروازے کھول دیے گئے تھے۔۔۔ایرانی حکومت کے ترجمان ناصر کنعانی نے مزید کہا تھا کہ ایرانی وفد ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ کھولنے کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے مسقتل مندوب کی سرگرمیوں کے لیے بھی ضروری اقدامات کرے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close