مدینہ منورہ طوفانی بارش، اونٹوں سے لدا ٹرک پانی میں بہہ گیا

مدینہ منورہ (پی این آئی) مقدس شہر مدینہ منورہ ریجن میں طوفانی بارش کی اطلاعات ہیں۔۔۔ بارش اتنی شدید تھی کہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا سیلابی ریلا اونٹوں سے لدے ٹرک کو بہا کر لے گیا ہے۔۔۔۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اونٹوں سے لدے ٹرک کے بہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بارش کے بعد القصیم کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔۔۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close