امریکی ارکان کانگریس عمران خان کی حمایت میں سرگرم ہو گئے، وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کام کرنے والے سیاسی رہنماؤں کی کوششوں کے نتیجے میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے نام خط لکھا ہے۔۔۔۔ امریکہ کی پارلیمنٹ کے رکن بریڈ شرمین کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔۔۔۔۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات کو جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہونا چاہیے۔۔۔۔ اہم امریکی عہدیدار بریڈ شرمین نے خط میں کہا کہ پاکستان کے داخلی حکومتی معاملات میں امریکا مداخلت نہیں کرتا مگر ہمیں اس وقت منہ نہیں موڑنا چاہیے جب پاکستانی عوام کے انسانی حقوق کو خطرات لاحق ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close