ترکی نے اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )ترکی نے ڈرون کی جدید صلاحیتوں سے لیس اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی نے اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کردیا ہے جس کا مقصد یوکرین جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اپنی ڈرون صلاحیتوں کو زمینی سطح سے بحری کارروائیوں تک توسیع دینا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ٹی سی جی انادولو نامی بحری جہاز صرف ہلکے ہوائی جہاز، خاص طور پر ہیلی کاپٹر اور

جیٹ طیاروں کو سنبھال سکتا ہے جو چھوٹے رن وے سے ٹیک آف کر سکتے ہیں۔ یہ 232 میٹر لمبا، 32 میٹر چوڑا ہے اور اس میں تقریباً 1,400 اہلکار مع جنگی گاڑیوں کے بیک وقت سفر کرسکتے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں لانچنگ کی تقریب میں کہا کہ یہ جہاز ہمیں ضرورت پڑنے پر دنیا کے ہر کونے میں فوجی اور انسانی بنیادوں پر آپریشن کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ہم اس جہاز کو ایک علامت کے طور پر دیکھتے ہیں جو ترکی کی علاقائی قیادت کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close