زوردار دھماکہ، 2عمارتیں گر گئیں، متعدد شہری لاپتہ ہوگئے

پیرس (پی این آئی) فرانس کے شہر مارسیلے میں دھماکے کے بعد دو رہائشی عمارتیں گرنے سے 5 افراد زخمی اور 8 لاپتہ ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں گرنے والے عمارتوں کے ملبے تلے 8 افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے سے تیسری عمارت جزوی طور پر گر گئی ہے جبکہ علاقے کی دیگر 30 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔دھماکے کے بعد عمارتوں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی، پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close