نماز کے دوران امام مسجد پر چاقو کا حملہ، امام صاحب زخمی، حملہ آور پکڑا گیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیو جرسی کی مسجد میں فجر کی نمازکے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو حملے کے وقت مسجد میں دو سو کے قریب نمازی موجود تھے۔۔۔۔۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امام مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے،

البتہ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیو جرسی کی ایک مسجد کے امام قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔۔۔۔ وائس آف امریکہ کے مطابق ریاست نیو جرسی کے شہر ساؤتھ پیٹرسن کی مشہور عمر بن خطاب مسجد میں اتوار کو چاقو بردار شخص نے امام مسجد پر حملہ کر دیا اور متعدد وار کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔۔۔۔
امریکی ٹیلی ویژن چینل ‘سی این این’ کے مطابق مسجد کے ترجمان عبدالحمدان کے مطابق امام مسجد سید النقیب پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ نمازِ فجر پڑھا رہے تھے اور وہ جیسے ہی سجدے میں گئے تو حملہ آور نے ان کی پیٹھ پر چاقو کے کئی وار کیے۔۔۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے نمازیوں نے ناکام بناتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔ترجمان نے بتایا کہ جس وقت امام مسجد کو نشانہ بنایا گیا اس وقت لگ بھگ 200 افراد مسجد میں موجود تھے۔۔۔۔

نیو جرسی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔واقعے کے بعد میئر آندرے سیوف نے جوزیف یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج امام مسجد کی عیادت کی اور بتایا کہ سید النقیب کی حالت تسلی بخش ہے۔۔۔۔انہوں نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے نمازیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مسجد آنے والوں کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔۔۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران میئر نے تمام مساجد کے باہر پولیس کی نفری تعینات کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں