ابوظہبی(این پی آئی )متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شہزادی شیخہ مہرہ اور شیخ مانع کی شادی کے چرچے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شیخہ مھرہ متحدہ عرب امارات کی وزیراعظم و نائب صدر کی بیٹی ہیں جن کی حال ہی میں شیخ مانع کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔شیخہ مھرہ اور شیخ مانع نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک نظم شیئر کی جو کہ دولہا کے والد نے لکھی ۔رپورٹس کے مطابق شیخہ مھرہ 1994 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں