فردِجرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ گئی

نیویارک (پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد مزید مقبول ہو گئے۔ امریکہ میں ہونے والے تازہ سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا، قانونی مسائل ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بن گئے ہیں۔ امریکہ میں نیا سروے ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ 47 فیصد اور جوبائیڈن 40 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر آ گئے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی صدارتی انتخابات کے دوران فنڈز کے غلط استعمال اور کاروباری ریکارڈ میں کرپشن کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جن میں سے 34 الزامات کو سابق صدر نے مسترد کر دیا تھا۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close