مسجد اقصیٰ کی حالیہ صورتحال پر سعودی عرب کا شدید ردِعمل آگیا

جدہ(پی این آئی) سعودی عرب نے بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے، نمازیوں کو زخمی کرنے اور متعدد کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے ’صریحاً دھاوے‘ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔دوسری جانب عرب لیگ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے دھاوے کے بعد صورت حال پرغورکے لیے بدھ کی سہ پہر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔

اردن نے مصر اور فلسطینی حکام کے ساتھ مل کر تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب سطح پراسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close