سندھ طاس معاہدے میں ترمیم، پاکستان کو بنجر بنانے کا بھارتی منصوبہ

لاہور(آئی این پی)سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کیلیے بھارتی خط کے معاملہ پر ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے میں ترمیم کیلیے 25 جنوری کو بھارتی انڈس واٹر کمشنر کا خط آیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان انڈس واٹر کمشنر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈس واٹر کمشنر کو جلد جواب دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بھارت کو جواب دینے کیلیے تمام متعلقہ حکومتی اداروں سے مشاورت مکمل ہو چکی، سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 12 کے تحت اس میں ترمیم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کیلیے پاکستان اور بھارت کا اتفاق ہونا ضروری ہے۔ ذرائع پاکستان انڈس واٹر کمشنر آفس کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں کوئی یکطرفہ ترمیم نہیں ہو سکتی۔ بھارتی خط کا جواب 90 روز میں دینے سے متعلق سندھ طاس معاہدے میں ایسی کوئی شرط نہیں ، پاکستان یہ جاننا چاہے گا کہ بھارت معاہدے میں کیوں ترمیم چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خط میں اس بات کی وضاحت نہیں کہ وہ ترمیم کیوں چاہتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں ترمیم سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close