6.6 شدت کا زلزلہ، ممکنہ نقصان کی وارننگ جاری

منیلا (پی این آئی) مشرقی فلپائن کے ساحل پر 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ مقامی حکام نے آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصان کی وارننگ دی ہے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق منگل کو رات 9:00 بجے لوزون کے مرکزی جزیرے سے قریب 120 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔

چائنہ ڈیلی کے مطابق فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے بتایا کہ منگل کی شام مشرقی فلپائن میں 6.6 کی ابتدائی شدت کے ساتھ ایک آف شور زلزلہ آیا جس میں ابھی تک کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سمر جزیرے اور لوزون جزیرے کے علاقے بیکول میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فلپائن میں بحرالکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلے کی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close