زلزلے کے مسلسل 3 جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 تھی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔۔۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے ڈھائی سے 3 بجے کے دوران محسوس کیے گئے۔۔۔۔ پہلا زلزلے کا جھٹکا 2 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا۔۔۔۔ پہلے زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔۔۔۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2 بج کر 44 منٹ پر آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے آیا، تیسرے زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close