عمران خان کے قریبی دوست پر فرد جرم آج عائد ہونے کا امکان

نیویارک (پی این آئی) پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور امریکا کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم آج عائد ہونے کا امکان ہے جب کہ وہ فلوریڈا سے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔۔۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میئر نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔۔۔۔میئر نیو یارک کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کےدوران پُرتشدد احتجاج پر گرفتار کیا جائے گا۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دے کر تعلق چھپانے کے الزام میں انکوائری کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدرکو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔ تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے اپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے تا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر صدارتی امیدوار نہ بن سکیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close