ریاض (پی این آئی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے عمرہ زائرین کو 60 ہزار ریال سے زائد رقم اور قیمتی اشیا ءلانے سے منع کر دیا۔ غیر ملکی زائرین کو سعودی حکام کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط برتیں، نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کر دیں۔
سعودی وزارت نے زائرین کو مالی فراڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زائرین بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیں، دھوکہ دہی کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں