امریکی طیارے کو ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونا مہنگا پڑ گیا

تہران (پی این آئی)ایران نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی بحریہ کے طیارے کو واپس پلٹنے پر مجبور کر دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا ای پی 3 ای طیارہ خلیج عمان میں ایران کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا جس پر ایرانی بحریہ نے امریکی طیارے کو خبردار کردیا۔

ایرانی بحریہ کی جانب سے سرحد کے خلاف ورزی پر خبردار کرنے کے بعد امریکی بحریہ کا طیارہ ایرانی واپس پلٹنے پر مجبور ہو کر ایرانی سمندری سرحد سے نکل کر بین الاقوامی راستے پر چلا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا امریکی طیارہ الیکٹرانک سگنلز کے ذریعے معلومات اور ڈیٹا جمع کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی ایران کے ڈیفنس منسٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی ائیرفورس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک جاسوسی طیارے کو ایرانی سرحد سے روک لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close