غیرملکی عمرہ زائر کا خانہ کعبہ کے قریب روزے کی حالت میں انتقال ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )غیرملکی عمرہ زائر کا خانہ کعبہ کے قریب روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں ، لاکھوں مسلمان نماز جنازہ کی ادا کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق قینہ گورنریٹ سے تعلق رکھنے والی مصری عمرہ زائر ہبہ مصطفیٰ رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں خانہ کعبہ کے روزہ رکھ کر عمرہ کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ ان کی وفات کے بعد لاکھوں مسلمانوں نے ان کی نماز جنازہ ادا کی۔

اس حوالے سے ان کے شوہر نے کہا ہے کہ میری بیوی ایک فرما بردار بیوی تھیں ، ہبہ کا انتقال میرے خاندان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہبہ کے درجات بلند کرے اور اسے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں