6.1شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

ٹوکیو (پی این آئی) شمالی جاپان میں اوموری کے قریب منگل کو 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ قومی موسمیاتی ایجنسی نے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:18 بجے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

بڑے جاپانی ذرائع ابلاغ نے فوری طور پر نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی ہے۔جاپان میں زلزلے عام ہیں، یہ ملک بحرالکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ پر ہے جو کہ شدید زلزلہ کی سرگرمی کا ایک قوس ہے جو جنوب مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے طاس میں پھیلا ہوا ہے۔ اسی لیے ملک میں سخت تعمیراتی ضوابط ہیں جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ عمارتیں زوردار زلزلوں کا مقابلہ کر سکیں۔ اس کے علاوہ یہاں کسی بھی بڑے زلزلے کی تیاری کے لیے ہنگامی مشقیں معمول کے مطابق کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close