شدید طوفان نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

مسی سپی (پی این آئی) شدید طوفان نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں۔۔ امریکا کی ریاست مسی سپی میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسی سپی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

گزشتہ روز آنے والے طوفان نے زرعی اراضی اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں