ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت نے روزگار کیلئے بیرون ملک سے آنے والے تمام غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ معلومات کے حصول کیلئے جعلی ویب سائٹس سے رجوع نہ کریں۔
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے پلیٹ فارم “مساند” کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ “مساند” کے عنوان اور نام سے جعلی ویب سائٹ پر وزٹ نہ کیا جائے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے بیرون مملکت سے گھریلو افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے”مساند” کے نام سے ویب سائٹ اور ایپ جاری کی ہے۔مساند کے نام سے جاری سرکاری ایپ کے ذریعے بیرون مملکت سے گھریلو کارکن درآمد کرنے کی کارروائی کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ سعودی شہریوں کو گھریلو عملے کے لیے ویزوں کے اجراء کے امور کو آسان بنایا جائے۔اس حوالے سے جعل سازوں نے انٹرنیٹ پر “مساند” کے نام سے جعلی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ ڈیزائن کی ہے جس کے ذریعے لوگوں کی اہم معلومات ہیک کرکے انہیں نقصان پہنچایا جاتا ہے۔
خبر کے مطابق مساند کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جعل سازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی جعلی “مساند” کے نام سے پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں جس میں بیرون مملکت سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے شہریوں کودھوکہ دیا جاتا ہے۔شہری مذکورہ جعل سازی سے خبردار رہیں اوران کے جھانسے میں نہ آئیں۔ کسی بھی معاملے کے لیے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں جس کا ایڈریس نیچے درج ہے اسی پر معاملات کے بارے میں رجوع کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں