ریاض (پی این آئی) رمضان میں ایک سے زائد بار عمرہ ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی۔۔ سعودی حکام نے رمضان المبارک کے مہینے میں ایک سے زیادہ بار عمرہ ادا کرنے پر پابندی لگا دی۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان جاری کیا ہے کہ تمام عازمین کو عمرے کا موقع مل سکے اس لئے ایک سے زائد عمرے ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس پابندی سے دیگر عازمین کو پرُ امن ماحول میں عمرہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔سعودی وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عازمین نسک ایپ کے ذریعے اجازت حاصل کریں اور پھر وقت پر آمد یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں