نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی پارلیمنٹ نے حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس(آئی این سی)کے سابق رہنما راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد جمعہ کوبطور قانون ساز نااہل قرار دے دیا ہے۔ گاندھی کی نااہلی کا اعلان بھارت کے ایوان زیریں(لوک سبھا) نے ان کی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ نے بھی ان کے حلقے کوخالی قراردیااورالیکشن کمیشن آف انڈیا اب اس نشست کے لیے خصوصی انتخاب کا اعلان کر سکتا ہے۔انہیں جمعرات کو بھارت کی مغربی ریاست گجرات کی ایک مقامی عدالت نے 2019 کی انتخابی مہم کے بارے میں ایک تبصرہ کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم فیصلے کے فورا بعد انہیں جیل نہیں بھیجاگیا اور 52 سالہ سیاستدان کو 30 دن کے لیے ضمانت دی گئی جبکہ اس دوران وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں