قرآن پاک ہاتھ میں رکھ کر حلف لیا، امریکا کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔

رپورٹس کے مطابق نادیہ کہف اساک کاؤنٹی میں خدمات انجام دے گیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close