ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کوہوگا۔رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللّٰہ الخضیری نے کہا کہ مملکت میں کل (بدھ) کو 30 شعبان ہوگی، بیشتر اسلامی ممالک میں آج چاند دیکھے جانے کا امکان نہیں۔ آج سعودی عرب میں چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ڈوب جائے گا۔
اسلامی قمری کیلنڈر کے تحت رمضان کے مقدس مہینے کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب دنیا بھر کے مسلمان رمضان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ یہ بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن مجید، پیغمبر انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ رمضان میں روزے رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ بہت سے لوگ رمضان کو اپنی زندگی کا اہم موڑ بناتے ہیں جہاں وہ دنیا کے فریبوں سے چھٹکارا پاتے ہیں، بری عادتوں کو توقف پر ڈالنے کے بجائے چھوڑ دیتے ہیں، دعا کرتے ہیں، صدقہ دیتے ہیں، کم سوتے ہیں اور زیادہ نماز پڑھتے ہیں اور اس دوران ایمان کی مٹھاس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسے بخشش کا مہینہ نھی کہا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں