مشترکہ مفاد، چین اور روس نے امریکہ، یورپ کے خلاف ایکا کر لیا

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔روسی رہنما سے ملاقات کے دوران صدرشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے ترقی کے بہت سے اہداف مشترکہ ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک تعاون کے ذریعے مل کر کام کر سکتے ہیں تاکہ ان مقاصد کے حصول کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے ایک طرف بین الاقوامی انصاف اورشفافیت کی حفاظت کی ہے اور دوسری طرف دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔صدرشی نے چین کی ترقی کی مسلسل حمایت اور اسے سراہنے پرپیوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔روسی صدر پیوٹن کی دعوت پرچینی صدر شی سرکاری دورے پرپیر کی سہ پہر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close