نیویارک (پی این آئی) ایکواڈور اور شمالی پیرو میں 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے کے سبب عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ملبے تلے دب کر 14 افراد ہلاک اور 126 زخمی ہو گئے۔
لاطینی امریکہ کے ممالک ایکواڈور اور شمالی پیرو میں زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، سانتا روزا ائیرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا۔ ایکواڈور حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے، زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے ساتھ ساتھ وسطی بحرالکاہل کے ساحل تک محسوس کیے گئے۔ زلزلہ زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں