اسلام آباد(پی این آئی)امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کےحوالے کردیا گیا۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان فدا کو دبئی میں افغانستان کاقائم مقام قونصلر تعینات کیا گیا ہے۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسلامیہ افغانستان نے کہا کہ دبئی قونصل خانےکاکنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی سفارتی کامیابی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں