دبئی (پی این آئی) عید الفطر کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا۔۔ اماراتی فلکیات سوسائٹی نے متحدہ عرب امارات میں رمضان کے آغاز اور عید الفطر سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔اماراتی فلکیات سوسائٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ اور عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
اماراتی فلکیات سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 30 منٹ سے لیکر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہو گا۔اس کے علاوہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حکام کا اجلاس 21 مارچ کی شام کو ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں