دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔فیڈریل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہ مقد س کے دوران تمام وفاقی ملازمین کے لیے پیر سے جمعرات تک اوقات کار صبح 9بجے سے سہ پہر اڑھائی بجے تک ہوں گے۔جمعہ المبارک کے دن ملازمین 9بجے سے 12بجے تک کام کریں گے۔
ان نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک (23مارچ) سے ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 23مارچ سے ہو گا اور عید الفطر 21اپریل کو ہو گی۔ چنانچہ امسال ماہ مقدس 29دن کا ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں