انا اللہ وانا الیہ راجعون، سعودی فرمانروا شاہ سلمان شدید غم سے نڈھال

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی صاحبزادی شہزادی الجواہرہ انتقال کر گئیں شہزادی الجواہرہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بہن تھیں۔ شہزادی الجواہرہ کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کی امام ترکی مسجد میں ادا کی گئی۔

جس میں سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان، گورنرز، کابینہ کے ارکان سمیت سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز الشیخ سمیت شاہی خاندان کے افراد شریک تھے جبکہ سعودی شہریوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادی الجواہرہ کی تدفین میں بھی شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close