شی جن پنگ کو چین کا تیسری بار صدر چن لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل پیپلز کانگریس (چینی پارلیمنٹ) نے متفقہ طور پر شی جن پنگ کو مسلسل تیسری بار چین کے صدر منتخب کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شی جن پنگ تیسری بار 5 سال کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ ماؤزے تنگ کے بعد چین کے مضبوط ترین رہنما کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ شی جن پنگ 2013 میں سابق چینی صدر ہوجن تاؤ کے بعد پہلی مرتبہ عہدہ صدارت پر فائز ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close